بھٹکل :22؍نومبر (ایس او نیوز) ہرایک تعلقہ میں پیش آنے والے مسائل کا سبھی لوگ متحد ہوکر حل نکالیں، ترقی جات کاموں میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہئے اورسیاست کو درمیان نہ لانے کا ضلع نگراں کاروزیر دیش پانڈے نے خیال ظاہر کیا۔
وہ یہاں جمعرات کی شام بھٹکل بلدیہ حدود میں تعمیر کردہ صاف ستھری سہولیات سے آراستہ مچھلی مارکیٹ اور اقلیتی طلبا کے ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ موصوف وزیر نے افسوس جتاتے ہوئے کہاکہ آزادی کے 70سال بعد بھی غربت، بے روزگاری جیسے مسائل جوں کے توں باقی ہیں، ان مسائل کو اکیلے کوئی بھی حل نہیں کرنا ممکن نہیں ہے، ملک کی ترقی شہریوں کی صحت اور تعلیم پر منحصر ہے، پہلے تعلیم صرف انہی لوگوں کو ملتی تھی جو امیر ہوا کرتے تھے مگر آ ج حکومت تعلیم کو ہمارے گھروں تک پہنچا دی ہے ، جس سے تمام استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس بات پر خاص توجہ دیں کہ اقلیت، دلت،پسماندہ طبقات کے افراد تعلیم سے محروم نہ ہوں ۔ مرکزی حکومت کے آیوشکان اور ریاستی حکومت کے وزیراعلیٰ صحت منصوبے کو جمع کرکے حکومت منصوبے کو غریبوں تک پہنچا رہی ہے۔
رکن اسمبلی سنیل نائک نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے بھٹکل کے کئی ایک مسائل کو پیش کیا جس میں خاص کر فاریسٹ اتی کرم داروں کو جو پچھلے 30-35برسوں سے رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں ان کے گھروں کی درستی و مرمت کے لئے منظوری دینے کامطالبہ کیا۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، نائب صدر کے ایم اشفاق، ساحلی ترقی بورڈ کے سابق صدر نویدیت آلوا، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، بھٹکل اے سی ساجد ملا وغیرہ موجود تھے۔ ساحلی ترقی بورڈ کے افسر ہری ہر ہریکانت نے استقبال کیاتو پی ڈبلیو ڈی کے انجنئیر ونایک شیٹھ نے شکریہ اداکیا استاد شری دھر شیٹھ نے نظامت کی۔